the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے

خبررساں ادارے اے ایف پی نے سعودی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مکہ میں مسجد الحرام کے قریب بھگدڑ مچنے سے 18 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

روزنامہ ’الریاض‘ کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی شب اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں لوگ عبادت کے لیے جمع تھے۔

اخبار نے صحت کے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا اور کسی کو اسپتال داخل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

رمضان خصوصاً آخری عشرے میں لاکھوں



زائرین عمرہ کے لیے مسجد الحرام پہنچتے ہیں۔ آخری عشرے میں طاق راتوں کے دوران عبادت کی خصوصی فضیلت بتائی گئی ہے۔

گزشتہ سال حج کے دوران بھگدڑ مچنے سے دو ہزار سے زائد حاجی ہلاک ہو گئے تھے جو حج کی تاریخ کا سب سے مہلک واقعہ تھا۔

غیر ملکی حکام کے طرف سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق بھگڈر میں 2411 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سعودی عرب نے مرنے والوں کی تعداد 769 بتائی تھی۔

اس واقعے کے بعد سعودی حکومت نے حج کے انتظامات کا جائزہ لے کر کئی نئے حفاظتی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.